حیدرآباد۔25۔فروری(اعتماد نیوز)آج ٹی آر ایس قائدین نے وزیر اعظم منموہن
سنگھ سے ملاقات کی اور ٹی آر ایس قائدین کے وفد نے اس جماعت کے سربراہ کے
چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں ایک مکتوب حوالہ کیا۔ اور
تشکیل تلنگانہ پر
شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ٹی آر ایس قائدین نے حیدرآباد کو مزید ترقی دینے
کا عزم ظاہر کیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ 90فیصد ٹی آر ایس قائدین ٹی آر ایس
کو کانگریس میں ضم کرنے کی مخالفت کر رہے ہیں۔